اَوَ لَمۡ یَرَوۡا اِلَی الۡاَرۡضِ کَمۡ اَنۡۢبَتۡنَا فِیۡہَا مِنۡ کُلِّ زَوۡجٍ کَرِیۡمٍ﴿۷﴾

۷۔ کیا انہوں نے کبھی زمین کی طرف نہیں دیکھا کہ ہم نے اس میں کتنی وافر مقدار میں ہر قسم کی نفیس نباتات اگائی ہیں؟

7۔ ہر قسم کی نفیس نباتات کا اگانا، جہاں اللہ کی خلاقیت پر دلالت کرتا ہے، وہاں اللہ کی ربوبیت پر بھی دلالت کرتا ہے کہ کائنات کی تدبیر اسی کے ہاتھ میں ہے۔