وَ اِذَا رَاَوۡکَ اِنۡ یَّتَّخِذُوۡنَکَ اِلَّا ہُزُوًا ؕ اَہٰذَا الَّذِیۡ بَعَثَ اللّٰہُ رَسُوۡلًا﴿۴۱﴾

۴۱۔ اور جب یہ لوگ آپ کو دیکھتے ہیں تو آپ کا مذاق ہی اڑاتے ہیں (اور کہتے ہیں) کیا یہی وہ شخص ہے جسے اللہ نے رسول بنا کر بھیجا ہے؟

41۔ ایک طرف یہ (نعوذباللہ) رسول ﷺ کا مذاق اڑاتے ہیں اور ان کو حقیر قرار دینے کی کوشش کرتے ہیں اور ساتھ یہ اعتراف بھی کرتے ہیں کہ رسول ﷺ نے جو دعوت شروع کی ہے اس کا مقابلہ صبر آزما ہے۔