لَا تَحۡسَبَنَّ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا مُعۡجِزِیۡنَ فِی الۡاَرۡضِ ۚ وَ مَاۡوٰىہُمُ النَّارُ ؕ وَ لَبِئۡسَ الۡمَصِیۡرُ﴿٪۵۷﴾

۵۷۔ آپ یہ خیال نہ کریں کہ کافر لوگ زمین میں ( ہمیں) عاجز بنا دیں گے اور ان کا ٹھکانا جہنم ہو گا جو بدترین ٹھکانا ہے۔

57۔ یہ رسول کریم ﷺ کے لیے ایک خوش خبری ہے کہ کافر آپ کا راستہ نہیں روک سکیں گے بلکہ وہ نابود ہو کر جہنم رسید ہو جائیں گے۔