سُوۡرَۃٌ اَنۡزَلۡنٰہَا وَ فَرَضۡنٰہَا وَ اَنۡزَلۡنَا فِیۡہَاۤ اٰیٰتٍۭ بَیِّنٰتٍ لَّعَلَّکُمۡ تَذَکَّرُوۡنَ﴿۱﴾
۱۔ یہ ایک سورہ ہے جسے ہم نے نازل کیا اور اسے فرض کیا اور اس میں صریح آیات کو نازل کیا تاکہ تم نصیحت حاصل کرو۔
1۔ وَ فَرَضۡنٰہَا : اس سورت میں متعدد اہم احکام کا ذکر ہے۔ اس لیے ان احکام کے نفاذ کے لیے یہ سورہ نازل کیا جا رہا ہے۔