قٰلَ رَبِّ احۡکُمۡ بِالۡحَقِّ ؕ وَ رَبُّنَا الرَّحۡمٰنُ الۡمُسۡتَعَانُ عَلٰی مَا تَصِفُوۡنَ﴿۱۱۲﴾٪ ۞ؒ

۱۱۲۔ رسول نے کہا: میرے رب تو ہی حق کا فیصلہ فرما اور تم جو باتیں بناتے ہو اس کے مقابلے میں ہمارے مہربان رب سے ہی مدد مانگی جاتی ہے۔

112۔ پہلے جملے میں رسول کریم ﷺ اپنے رب کی طرف متوجہ ہوتے ہیں اور اپنے حق کا فیصلہ دینے کی درخواست کرتے ہیں۔ بعد میں لوگوں کی طرف رخ کرتے ہیں اور اللہ کی رحمانیت کے حوالے سے بات کرتے ہیں: ہمارے مہربان رب سے مدد لی جاتی ہے۔ وہ تمہارے مقابلے ہماری مدد کرے گا۔