وَ اَیُّوۡبَ اِذۡ نَادٰی رَبَّہٗۤ اَنِّیۡ مَسَّنِیَ الضُّرُّ وَ اَنۡتَ اَرۡحَمُ الرّٰحِمِیۡنَ ﴿ۚۖ۸۳﴾

۸۳۔ اور ایوب کو بھی (اپنی رحمت سے نوازا) جب انہوں نے اپنے رب کو پکارا: مجھے (بیماری سے) تکلیف ہو رہی ہے اور تو [ارحم الراحمین] ہے۔

83۔ حضرت ایوب علیہ السلام بنی اسرائیل کے ایک جلیل القدر پیغمبر تھے۔ آپ علیہ السلام تقریباً نویں صدی قبل مسیح میں مبعوث ہوئے۔ آپ کو مال و اولاد اور بیماری کی کڑی آزمائشوں سے گزارا گیا اور آپ صابر و شاکر ثابت ہوئے۔