وَ مَا نَتَنَزَّلُ اِلَّا بِاَمۡرِ رَبِّکَ ۚ لَہٗ مَا بَیۡنَ اَیۡدِیۡنَا وَ مَا خَلۡفَنَا وَ مَا بَیۡنَ ذٰلِکَ ۚ وَ مَا کَانَ رَبُّکَ نَسِیًّا ﴿ۚ۶۴﴾

۶۴۔ اور ہم (فرشتے)آپ کے رب کے حکم کے بغیر نہیں اتر سکتے، جو کچھ ہمارے آگے ہے اور جو کچھ ہمارے پیچھے ہے اور جو کچھ ان کے درمیان ہے سب اسی کا ہے اور آپ کا رب بھولنے والا نہیں ہے۔

64۔ روایت ہے کہ وحی کے آنے میں تاخیر پر حضور ﷺ نے جبرئیل سے سوال کیا تو جبرئیل کا یہ جواب تھا: ہم اللہ کے حکم سے ہی نازل ہو سکتے ہیں۔