وَ مِنَ الَّیۡلِ فَتَہَجَّدۡ بِہٖ نَافِلَۃً لَّکَ ٭ۖ عَسٰۤی اَنۡ یَّبۡعَثَکَ رَبُّکَ مَقَامًا مَّحۡمُوۡدًا﴿۷۹﴾

۷۹۔ اور رات کا کچھ حصہ قرآن کے ساتھ بیداری میں گزارو، یہ ایک زائد (عمل) صرف آپ کے لیے ہے، امید ہے کہ آپ کا رب آپ کو مقام محمود پر فائز کرے گا۔

79۔ تہجد نیند توڑنے کے معنوں میں ہے۔ یعنی رات کے آخری حصے میں نماز پڑھنے کو تہجد کہتے ہیں۔ نافلہ کے معنی ہیں فرض سے زائد یعنی یہ نماز پانچ نمازوں سے زائد ہے۔

حدیث میں آیا ہے: تین چیزیں مومن کے لیے باعث افتخار اور دنیا و آخرت کی زینت ہیں۔ آخر شب کی نماز، لوگوں کے مال سے بے نیازی اور آل محمد ﷺ میں سے امام کی ولایت میں اطاعت۔ (الکافی 8: 234)