وَ لَوۡ لَاۤ اَنۡ ثَبَّتۡنٰکَ لَقَدۡ کِدۡتَّ تَرۡکَنُ اِلَیۡہِمۡ شَیۡئًا قَلِیۡلًا﴿٭ۙ۷۴﴾

۷۴۔ اور اگر ہم آپ کو ثابت قدم نہ رکھتے تو بلاشبہ آپ کچھ نہ کچھ ان کی طرف مائل ہو جاتے۔

74۔ یہ آیت عصمت رسول ﷺ پر دلالت کرتی ہے کیونکہ فرمایا: اگر اللہ رسول ﷺ کو ثابت قدم نہ رکھتا تو بعید نہ تھا کہ ان کی طرف کچھ نہ کچھ جھک جاتے۔ اس کا مفہوم یہ ہے کہ اب چونکہ اللہ نے آپ ﷺ کو ثابت قدم رکھا ہے تو ان کی طرف جھکنا بعید ہے۔