اِنَّ عِبَادِیۡ لَیۡسَ لَکَ عَلَیۡہِمۡ سُلۡطٰنٌ ؕ وَ کَفٰی بِرَبِّکَ وَکِیۡلًا ﴿۶۵﴾
۶۵۔ میرے بندوں پر تیری کوئی بالادستی نہیں ہے اور آپ کا رب ہی ضمانت کے لیے کافی ہے۔
65۔ یعنی شیاطین کے حربوں کے مقابلے میں مومن کے پاس عبودیت و بندگی کا اسلحہ موجود ہوتا ہے۔ یعنی جس قدر انسان اللہ کے نزدیک ہوتا ہے شیطان سے دور ہوتا ہے۔ اللہ کے نزدیک ہونے کا راستہ اس کی بندگی ہے۔