وَ اٰتِ ذَاالۡقُرۡبٰی حَقَّہٗ وَ الۡمِسۡکِیۡنَ وَ ابۡنَ السَّبِیۡلِ وَ لَا تُبَذِّرۡ تَبۡذِیۡرًا﴿۲۶﴾

۲۶۔اور قریب ترین رشتے دار کو اس کا حق دیا کرو اور مساکین اور مسافروں کو بھی اور فضول خرچی نہ کیا کرو۔

26۔ابن مردویہ، بزاز، ابویعلی اور ابو حاتم نے ابوسعید خدری سے اور ابن مردویہ نے ابن عباس سے روایت کی ہے کہ جب یہ آیت نازل ہوئی تو رسول اللہ ﷺ نے فدک حضرت فاطمہ (س) کے حوالے کر دیا۔ (در منثور 4: 320)۔ حضرت امام زین العابدین علیہ السلام نے ایک شامی کے سوال کے جواب میں فرمایا ذا القربی ہم ہیں (در منثور 4: 318)