لَاجَرَمَ اَنَّہُمۡ فِی الۡاٰخِرَۃِ ہُمُ الۡخٰسِرُوۡنَ﴿۱۰۹﴾

۱۰۹۔ لازماً آخرت میں یہی لوگ خسارے میں رہیں گے۔

107 تا 109۔ تمام قوانین میں بغاوت کی سزا سنگین ہوتی ہے کیونکہ بغاوت ایک سنگین جرم ہے، خصوصاً عہد و پیمان کے بعد ہو تو۔ ان آیات میں اسلام سے بغاوت کرنے والوں کے لیے کئی ایک سزاؤں کا ذکر ہے: 1۔ ان کے لیے عظیم عذاب ہے 2۔ ان کو اللہ ہدایت سے نہیں نوازتا 3۔ ان کے دلوں پر اللہ مہر لگا دیتا ہے۔ آیت میں مہر لگانے کا سبب، آخرت کے مقابلے میں ان کی حب دنیا کو قرار دیا ہے۔ اس سے یہ بات سامنے آتی ہے کہ دنیا پرستی سے انسان کے شعور و ادراک پر پردہ پڑ جاتا ہے۔