فَاصۡدَعۡ بِمَا تُؤۡمَرُ وَ اَعۡرِضۡ عَنِ الۡمُشۡرِکِیۡنَ﴿۹۴﴾

۹۴۔ آپ کو جس چیز کا حکم ملا ہے اس کا واشگاف الفاظ میں اعلان کریں اور مشرکین کی اعتنا نہ کریں۔

94۔ نہایت نامساعد حالات میں تبلیغ رسالت کو ایک فیصلہ کن مرحلے میں داخل کرنے کا حکم مل رہا ہے جس کے بعد رسول کریم ﷺ نے اعلانیہ طور پر تبلیغ شروع فرمائی جبکہ قریش کی طرف سے تمسخر و استہزاء کا ایک طوفان بدتمیزی برپا تھا۔