لَا تَمُدَّنَّ عَیۡنَیۡکَ اِلٰی مَا مَتَّعۡنَا بِہٖۤ اَزۡوَاجًا مِّنۡہُمۡ وَ لَا تَحۡزَنۡ عَلَیۡہِمۡ وَ اخۡفِضۡ جَنَاحَکَ لِلۡمُؤۡمِنِیۡنَ ﴿۸۸﴾

۸۸۔ (اے رسول) آپ اس سامان عیش کی طرف ہرگز نگاہ نہ اٹھائیں جو ہم نے ان (کافروں ) میں سے مختلف جماعتوں کو دے رکھا ہے اور نہ ہی ان کے حال پر رنجیدہ خاطر ہوں اور آپ مومنوں کے ساتھ تواضع سے پیش آئیں۔

88۔ آداب پیمبری بیان ہوتے ہیں کہ نہ کافروں کے مال و دولت پر اپنی توجہ مرکوز کریں، نہ ہی ان کی ضلالت پر تاسف کریں۔ آپ ﷺ کے لیے قابل توجہ اور آپ ﷺ کی عنایتوں کے مستحق اہل ایمان ہیں۔