وَ مَاۤ اَکۡثَرُ النَّاسِ وَ لَوۡ حَرَصۡتَ بِمُؤۡمِنِیۡنَ﴿۱۰۳﴾

۱۰۳۔ اور آپ کتنے ہی خواہش مند کیوں نہ ہوں ان لوگوں میں سے اکثر ایمان لانے والے نہیں ہیں۔

103۔ یہودیوں نے رسول اکرم ﷺ کی نبوت کی آزمائش کے لیے سوال کیا تھا کہ اس نبی کا حال بتائیے جس کا بیٹا شام سے مصر لے جایا گیا۔ اس پر پورا واقعہ بیان کرنے پر توقع کی جا سکتی تھی کہ اس معجزے کو دیکھ کر وہ ایمان لے آئیں گے، لیکن اس جگہ اللہ فرماتا ہے: خواہ آپ کتنا ہی چاہیں یہ لوگ اب بھی ایمان لانے والے نہیں ہیں، کیونکہ ان کا ایمان نہ لانا اس لیے نہیں کہ یہاں کوئی معقول دلیل موجود نہیں، نہ ہی ان کے سوال کا یہ مطلب ہے کہ وہ حق جوئی کر رہے ہیں بلکہ وہ تو بہانہ جوئی کر رہے ہیں۔