وَ انۡتَظِرُوۡا ۚ اِنَّا مُنۡتَظِرُوۡنَ﴿۱۲۲﴾

۱۲۲۔ اور تم انتظار کرو ہم بھی انتظار کریں گے۔

121۔122 مطالعۂ تاریخ کے بعد جب آپ ﷺ کا دل مطمئن ہو گیا کہ آخر فتح آپ ﷺ کی ہے اور آپ ﷺ کے معاندین کے نصیب میں رسوائی اور نابودی ہے تو بے خوف ہو کر دو ٹوک لفظوں میں اعلان کرو: کافرو! اپنی پوری طاقت صرف کر کے جو کچھ کر سکتے ہو کرو۔ ظلم و ستم توڑتے جاؤ، تحقیر و تکذیب اور استہزاء کرتے جاؤ، طعنے دیتے جاؤ، ہم بھی پوری استقامت کے ساتھ انقلاب کا عمل جاری رکھیں گے۔ آؤ ہم دونوں اس تاریخ ساز مقابلے کے انجام کا انتظار کرتے ہیں۔