وَ اِمَّا یَنۡزَغَنَّکَ مِنَ الشَّیۡطٰنِ نَزۡغٌ فَاسۡتَعِذۡ بِاللّٰہِ ؕ اِنَّہٗ سَمِیۡعٌ عَلِیۡمٌ﴿۲۰۰﴾

۲۰۰۔ اور اگر شیطان آپ کو کسی طرح اکسائے تو اللہ کی پناہ مانگیں، یقینا وہ بڑا سننے والا، جاننے والا ہے۔

200۔ شیطان کو اکسانے کا موقع اس وقت ملتا ہے جب لوگ صاحب دعوت کی اہانت کرتے ہیں اور انسان میں جذبہ انتقام ابھر آتا ہے۔ حضور ﷺ کے لیے ایسی نوبت تو نہیں آتی لیکن رسول ﷺ سے خطاب کر کے امت کو سمجھانا مقصود ہے۔

{خوشترآن باشد کہ سر دلبران}

{گفتہ آید در حدیث دیگران}