وَ مَا مِنۡ دَآبَّۃٍ فِی الۡاَرۡضِ وَ لَا طٰٓئِرٍ یَّطِیۡرُ بِجَنَاحَیۡہِ اِلَّاۤ اُمَمٌ اَمۡثَالُکُمۡ ؕ مَا فَرَّطۡنَا فِی الۡکِتٰبِ مِنۡ شَیۡءٍ ثُمَّ اِلٰی رَبِّہِمۡ یُحۡشَرُوۡنَ﴿۳۸﴾

۳۸۔ اور زمین پر چلنے والے تمام جانور اور ہوا میں اپنے دو پروں سے اڑنے والے سارے پرندے بس تمہاری طرح کی امتیں ہیں، ہم نے اس کتاب میں کسی چیز کی کمی نہیں چھوڑی پھر(سب) اپنے رب کی طرف جمع کیے جائیں گے۔

38۔ ہر جاندار تولد نسل اور حصول رزق کے طریقوں کی شناخت نیز اپنی ذات سے محبت، دوست و دشمن کی شناخت اور حب بقا وغیرہ میں انسان کی طرح ہے۔

ثُمَّ اِلٰی رَبِّہِمۡ یُحۡشَرُوۡنَ سے معلوم ہوتا ہے کہ حیوانات بھی اپنے شعور کے دائرے میں ذمہ دار ہیں۔ کل قیامت کے دن ان سب کو جمع کیا جائے گا۔