وَ کُلُوۡا مِمَّا رَزَقَکُمُ اللّٰہُ حَلٰلًا طَیِّبًا ۪ وَّ اتَّقُوا اللّٰہَ الَّذِیۡۤ اَنۡتُمۡ بِہٖ مُؤۡمِنُوۡنَ﴿۸۸﴾

۸۸۔ اور جو حلال اور پاکیزہ چیزیں اللہ نے تمہیں عنایت کر رکھی ہیں ان میں سے کھاؤ اور اس اللہ کا خوف کرو جس پر تمہارا ایمان ہے۔

88۔ رزق خدا سے استفادہ کرنے کا حکم ہے۔ البتہ دو شرائط کے ساتھ :اول یہ کہ حلال اور پاکیزہ طریقے سے استفادہ کیا جائے۔ دوم یہ کہ تقویٰ اور خوف خدا کے ساتھ ہو۔