بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ

بنام خدائے رحمن رحیم

سورہ مائدہ

یہ سورہ رسول کریم ﷺ کی حیات مبارکہ کے آخری دنوں میں نازل ہوا۔ اس لیے اس سورے کی آیات ناسخ ہیں، منسوخ نہیں ہیں۔ یہ سورہ اس وقت نازل ہوا جب رسول کریم ﷺ ایک اسلامی حکومت کی تاسیس، ایک امت کی تربیت، ایک معاشرے کا قیام اور ایک دستور حیات پیش کر چکے تھے۔