فَاِنۡ کَذَّبُوۡکَ فَقَدۡ کُذِّبَ رُسُلٌ مِّنۡ قَبۡلِکَ جَآءُوۡ بِالۡبَیِّنٰتِ وَ الزُّبُرِ وَ الۡکِتٰبِ الۡمُنِیۡرِ﴿۱۸۴﴾

۱۸۴۔ (اے رسول ) اگر یہ لوگ آپ کی تکذیب کرتے ہیں تو (یہ کوئی نئی بات نہیں کیونکہ) آپ سے پہلے بہت سے رسول جھٹلائے جا چکے ہیں جو معجزات، صحیفے اور روشن کتاب لے کر آئے تھے۔

184۔ اس آیت میں رسالتمآب ﷺ کے لیے سامان تسکین ہے اور اس الہٰی دعوت کی راہ میں داعیان حق کو پیش آنے والے ایک بنیادی مسئلے یعنی تکذیب کا ذکر ہے کہ ہر نبی کو اس کا مقابلہ کرنا پڑا، لیکن اس کے باوجود کسی نبی کی کامیابی کی راہ میں تکذیب رکاوٹ نہیں بنی۔