اِنَّ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا بَعۡدَ اِیۡمَانِہِمۡ ثُمَّ ازۡدَادُوۡا کُفۡرًا لَّنۡ تُقۡبَلَ تَوۡبَتُہُمۡ ۚ وَ اُولٰٓئِکَ ہُمُ الضَّآلُّوۡنَ﴿۹۰﴾

۹۰۔ جنہوں نے ایمان لانے کے بعد کفر اختیار کیا پھر وہ اپنے کفر میں بڑھتے چلے گئے ان کی توبہ ہرگز قبول نہ ہو گی، اور یہی لوگ گمراہ ہیں۔

90۔ کفر میں اضافہ اس وقت ہوتا ہے جب کفر کے تقاضوں کے مطابق بد اعمالیوں میں اضافہ کرے جیسا کہ ایمان میں اضافے کا مطلب بھی یہی ہوتا ہے کہ ایمان کے تقاضوں کے مطابق نیک اعمال میں اضافہ کرے۔

بعض روایات کے مطابق یہ آیت ان لوگوں کے بارے میں نازل ہوئی جو رسول اسلام ﷺ کے خلاف مصروف عمل رہتے تھے اور یہ خیال رکھتے تھے کہ اگر محمد ﷺ کامیاب ہو گئے تو ہم توبہ کر لیں گے۔