وَ قَالَتۡ طَّآئِفَۃٌ مِّنۡ اَہۡلِ الۡکِتٰبِ اٰمِنُوۡا بِالَّذِیۡۤ اُنۡزِلَ عَلَی الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَجۡہَ النَّہَارِ وَ اکۡفُرُوۡۤا اٰخِرَہٗ لَعَلَّہُمۡ یَرۡجِعُوۡنَ ﴿ۚۖ۷۲﴾

۷۲۔ اور اہل کتاب کا ایک گروہ (آپس میں) کہتا ہے : ایمان لانے والوں پر جو کتاب نازل ہوئی ہے اس پر صبح ایمان لاؤ اور شام کو انکار کر دو شاید وہ (مسلمان) برگشتہ ہو جائیں۔

72۔ حق کی ایک اہم علامت یہ ہے کہ ایک بار اس کی معرفت حاصل ہونے کے بعد لوگ اس سے برگشتہ نہیں ہوتے۔ جیسا کہ ہرقل بادشاہ کو جب حضور ﷺ کی طرف سے دعوتِ اسلام ملی تو اس نے پوچھا: کیا اس رسول پر ایمان لانے والے برگشتہ ہو جاتے ہیں؟ جواب دیا گیا: ایسا کبھی نہیں ہوا۔