قُلۡ لِّلَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا سَتُغۡلَبُوۡنَ وَ تُحۡشَرُوۡنَ اِلٰی جَہَنَّمَ ؕ وَ بِئۡسَ الۡمِہَادُ﴿۱۲﴾

۱۲۔(اے رسول) جنہوں نے انکار کیا ہے ان سے کہدیجئے: تم عنقریب مغلوب ہو جاؤ گے اور جہنم کی طرف اکھٹے کیے جاؤ گے اور وہ بدترین ٹھکانا ہے۔

12۔ یہ آیت جنگ بدر میں قریش کی شکست فاش کے بعد نازل ہوئی،جب حضور ﷺ نے یہودیوں کو بازار قینقاع میں جمع کیا اور انہیں اسلام کی دعوت دی نیز انہیں تنبیہ کی کہ کہیں ان کا حشر بھی وہی نہ ہو جائے جو قریش کا ہوا۔ یہودیوں نے کہا: ہم قریش کی طرح فنون حرب سے نابلد نہیں ہیں۔ ہمارے ساتھ آپ ﷺ کی جنگ ہوئی تو آپ ہماری طاقت دیکھ لیں گے۔ اس پر یہ آیت نازل ہوئی۔ اس آیت میں ایک صریح پیشگوئی ہے کہ آئندہ بھی جنگیں ہوں گی اور ان جنگوں میں کفار مغلوب ہو جائیں گے اور فتح و نصرت مسلمانوں کی ہو گی۔