کَدَاۡبِ اٰلِ فِرۡعَوۡنَ ۙ وَ الَّذِیۡنَ مِنۡ قَبۡلِہِمۡ ؕ کَذَّبُوۡا بِاٰیٰتِنَا ۚ فَاَخَذَہُمُ اللّٰہُ بِذُنُوۡبِہِمۡ ؕ وَ اللّٰہُ شَدِیۡدُ الۡعِقَابِ﴿۱۱﴾

۱۱۔ ان کا حال بھی فرعونیوں اور ان سے پہلے لوگوں کا سا ہو گا جنہوں نے ہماری آیات کو جھٹلایا، پس اللہ نے انہیں ان کے گناہوں کی وجہ سے گرفت میں لے لیا اور اللہ سخت عذاب دینے والا ہے۔

11۔ ان کفار کی فکری و عملی روش فرعونیوں کی طرح ہے، جنہوں نے حضرت موسیٰ علیہ السلام کی نبوت کا انکار کیا اور اپنے جرائم کے انجام کو پہنچ گئے۔ اسی طرح حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی نبوت کی تکذیب کرنے والوں کا انجام بھی ایسا ہی ہو گا۔