فَتَلَقّٰۤی اٰدَمُ مِنۡ رَّبِّہٖ کَلِمٰتٍ فَتَابَ عَلَیۡہِ ؕ اِنَّہٗ ہُوَ التَّوَّابُ الرَّحِیۡمُ﴿۳۷﴾
۳۷۔ پھر آدم نے اپنے رب سے چند کلمات سیکھ لیے تو اللہ نے آدم کی توبہ قبول کر لی، بے شک وہ بڑا توبہ قبول کرنے والا، مہربان ہے۔
37۔ در منثور میں ہے کہ ابن نجار نے حضرت ابن عباس سے روایت کی ہے کہ حضور ﷺ سے کلمات کے بارے میں سوال ہوا تو آپ ﷺ نے فرمایا: سئل بحق محمد و علی و فاطمہ و الحسن و الحسین الا تبت علی فتاب علیہ ۔ یعنی آدم نے محمد ﷺ، علی، فاطمہ، حسن اور حسین علیہم السلام کا واسطہ دے کر سوال کیا کہ میری توبہ قبول فرما تو اللہ نے ان کی توبہ قبول فرمائی۔