اَللّٰہُ یَسۡتَہۡزِئُ بِہِمۡ وَ یَمُدُّہُمۡ فِیۡ طُغۡیَانِہِمۡ یَعۡمَہُوۡنَ﴿۱۵﴾
۱۵۔اللہ بھی ان کے ساتھ تمسخر کرتا ہے اور انہیں ڈھیل دیتا ہے کہ یہ اپنی سرکشی میں سرگرداں رہیں گے۔
15۔ خدائی تمسخر کا طریقہ یہ ہو گا کہ ان منافقین کو سرکشی میں ڈھیل دے کر مزید تباہی سے دو چار کر دیا جائے گا۔ آیہ شریفہ میں یہ اشارہ بھی ملتا ہے کہ منافقین سرراہ مومنین سے ملتے تھے تو اظہار ایمان کرتے تھے، جب کہ اپنے شیاطین سے ان کی باقاعدہ نشستیں ہوا کرتی تھیں۔