کَبُرَ مَقۡتًا عِنۡدَ اللّٰہِ اَنۡ تَقُوۡلُوۡا مَا لَا تَفۡعَلُوۡنَ﴿۳﴾

۳۔اللہ کے نزدیک یہ بات سخت ناپسندیدہ ہے کہ تم وہ بات کہو جو کرتے نہیں ہو۔

2۔3 قول و فعل میں تضاد ایک قسم کا نفاق ہے اور نفاق ایک قسم کی نفسیاتی بیماری ہے۔ معاشرے میں ایسے مریضوں کا وجود اللہ کو سخت ناپسند ہے۔ یہ آیت ان لوگوں کے بارے میں نازل ہوئی جو رسول اللہ ﷺ سے خواہش کرتے تھے کہ ہمیں بتایئے کہ اللہ کا محبوب ترین عمل کیا ہے؟ جبکہ یہی لوگ جہاد جیسے اللہ کے محبوب ترین عمل سے معرکہ احد میں فرار ہو چکے تھے۔