ءَ اُنۡزِلَ عَلَیۡہِ الذِّکۡرُ مِنۡۢ بَیۡنِنَا ؕ بَلۡ ہُمۡ فِیۡ شَکٍّ مِّنۡ ذِکۡرِیۡ ۚ بَلۡ لَّمَّا یَذُوۡقُوۡا عَذَابِ ؕ﴿۸﴾

۸۔ کیا ہمارے درمیان اسی پر یہ ذکر نازل کیا گیا؟ درحقیقت یہ لوگ میرے ذکر پر شک کر رہے ہیں بلکہ ابھی تو انہوں نے عذاب چکھا ہی نہیں ہے۔

فِیۡ شَکٍّ مِّنۡ ذِکۡرِیۡ : اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ انہیں میرے ذکر کے بارے میں شک ہے، ورنہ خود محمد ﷺ کو یہ لوگ اس سے پہلے امین کہتے تھے۔