فَتَوَکَّلۡ عَلَی اللّٰہِ ؕ اِنَّکَ عَلَی الۡحَقِّ الۡمُبِیۡنِ﴿۷۹﴾

۷۹۔ لہٰذا آپ اللہ پر بھروسا کریں، یقینا آپ صریح حق پر ہیں۔

79۔ استقامت کے لیے دو بنیادوں کا ذکر ہے: ایک یہ کہ اس کائنات کی طاقت کے سرچشمہ ”اللہ“ پر اپنا بھروسہ قائم رکھو۔ دوم یہ کہ آپ ﷺ صریح حق پر ہیں۔ حق کو دوام حاصل ہے اور باطل زوال پذیر ہے۔