فَلَوۡ اَنَّ لَنَا کَرَّۃً فَنَکُوۡنَ مِنَ الۡمُؤۡمِنِیۡنَ﴿۱۰۲﴾

۱۰۲۔ کاش! ہمیں ایک مرتبہ پھر پلٹنے کا موقع مل جاتا تو ہم مومنین میں سے ہوتے۔

102۔ حدیث میں آیا ہے کہ الناس نیام فاذا ماتوا انتبھوا (بحار الانوار 4: 43) لوگ خواب غفلت میں پڑے ہوتے ہیں، جب مر جاتے ہیں تو بیدار ہوتے ہیں۔ دوسرے لفظوں میں آنکھیں بند ہونے پر آنکھیں کھلتی ہیں۔ تب آرزو کریں گے کہ ایک مرتبہ پھر موقع مل جائے تو ہم مومن بن جائیں۔