اِلَّا مَنۡ اَتَی اللّٰہَ بِقَلۡبٍ سَلِیۡمٍ ﴿ؕ۸۹﴾
۸۹۔ سوائے اس کے جو اللہ کے حضور قلب سلیم لے کر آئے۔
89۔ قیامت کے دن صرف اس قلب کی قدر ہو گی جس میں غیر اللہ کا شائبہ نہ ہو، جو ہر قسم کے شرک و ہوس پرستی سے محفوظ ہو۔ حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام سے روایت ہے: ھَوَ الْقَلْبُ الَّذِی سَلِمَ مِنْ حُبِّ الدُّنْیَا ۔ (مستدرک الوسائل 12: 40) قلب سلیم وہ دل ہے جو حب دنیا سے سالم ہو۔
دوسری روایت میں آیا ہے: ۔۔۔الَّذِی یلْقَی رَبَّہُ وَ لَیْسَ فِیہَ اَحَدٌ سِوَاہُ ۔ (بحار الانوار 67: 239) اپنے رب سے ملاقات کرے تو اس کے دل میں رَبْ کے سوا کوئی نہ ہو۔